Advertisement

ہم کرتارپور راہداری برائے امن کی دوسری سالگرہ منا رہے ہیں ، عاصم افتخار

عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ہم کرتارپور راہداری برائے امن کی دوسری سالگرہ منا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان نے 9 نومبر 2019 کو کرتارپور راہداری برائے امن کا افتتاح کیا ، ہم اس کی دوسری سالگرہ منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس موقع پر پاکستان کے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی پالیسی کی تجدید کرتے ہیں ، کرتار پور راہداری گرونانک کے نام لیواؤں کو پاکستان میں گردوارہ دربار صاحب کرتارپور تک بغیر ویزا رسائی کی سہولت فراہم کرتی ہے ، سال بھر ، ہفتے میں ساتوں روز 5 ہزار سے زائد یاتری کرتار پور کا دورہ کر سکتے ہیں۔

عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کرتار پور کو امید کی راہداری قرار دیا ہے ، انہوں نے کرتار پور راہداری کو پاکستان کی اقدار کے فروغ کا خصوصی اقدام ، بین المذاہب ہم آہنگی ، پرامن بقائے باہمی اور برداشت کے عزم کا عکاس قرار دیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ یہ پاکستانی سکھ ورثے کا قابل فخر ثبوت ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version