Advertisement

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی زیرِ صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کی پاکستان آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ پلان کی سمری پر غور کیا گیا۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق منصوبے کا مقصد سی پیک کے تحت قائم انرجی ورکنگ گروپ کی اعانت ہے، اقدام سے ملک کے تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کو حتمی شکل دی جاسکے گی۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن کو 30 روز میں مربوط پالیسی بنا کر پیش کرنے کی ہدایت دی، اجلاس میں ٹرانسمیشن سسٹم کی رکاوٹوں کے خاتمے کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ ٹرانسمیشن صلاحیت میں اضافے سے پیداوار، طلب اور فراہمی میں توازن آئے گی۔

Advertisement

 واضح رہے کہ کمیٹی کو ایف آئی اے کی پیٹرولیم بحران کے حوالے سے انکوائری کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا ایرانی صدر کے انتقال پر اظہار افسوس
ہیٹ ویو کے پیش نظر میٹرک کے امتحانات ملتوی
ایران سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان میں قومی سوگ کا اعلان
علی امین گنڈاپور گورنر والے معاملے میں حق پر ہیں، عمر ایوب
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے
ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہار تشویش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version