Advertisement

پاکستان کی جیت پر کشمیری طلبہ کے جشن پر فواد چوہدری کا ردعمل

پاکستانی ٹیم کی جیت پر کشمیری طلبہ کے جشن پر فواد چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ورلڈکپ میچ میں بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں شکست کا جشن منانے والے طلبہ کے خلاف بھارت میں مقدمے درج کیے جانے کے معاملے پر ٹوئٹ کی ہے۔

وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ مقبوضہ کشمیر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اور شیرکشمیر میڈیکل کالج کے طلبہ پر مقدمہ بنادیا گیا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کے خلاف مقدمہ پاکستان کی جیت کا جشن منانے کے الزام میں درج کیا گیا۔

فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں سوال اٹھایا کہ پاکستان کی جیت کشمیر کی جیت ہے توکشمیری طلبہ جشن کیوں نہ منائیں؟

واضح رہےکہ اس سے قبل بھی فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ جس طرح مسلمانوں کو ایک بار پھر مودی کے چمچوں نے ذہنی اورجسمانی اذیت کا نشانہ بنایا اس کی مذمت کرنی ہو گی ، شدت پسندی کے خلاف آوازوں کو بلند ہونا ہو گا۔

Advertisement

انہوں نے بتایاکہ بھارت کے مختلف شہروں میں زیر تعلیم کشمیری طلبا نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جیت کی خوشی میں جشن منایا، جس پرمعتصب ہندوؤں نے طلبا پر تشدد، مارپیٹ اور زدکوب کیا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version