Advertisement

طارق روڈ میں واردت، ملزمان 50 لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار

کراچی کے علاقے طارق روڈ پر قائم دبئی سینٹر میں واردات کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان دکانوں کے تالے کاٹ کر لاکھوں روپے مالیت کا کپٹرا اور 50 لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر لے گئے ہیں۔

متاثرہ دکان داروں نے بول نیوز سے رابطہ کیا ہے۔

دکاندار کا کہنا تھا کہ ہماری مارکیٹ کی 9 سے زائد دکانوں کے تالے کاٹ کر واردت ہوئی ہے اور چوکیدار واردت سے لاعلم رہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی ملزمان نے توڑ دیئے یا رخ موڑ کر واردت کی، واردت کرنے والے ملزمان میں مارکیٹ کا کوئی شخص شامل ہونے کا شعبہ ہے۔

Advertisement

دکاندار نے بتایا کہ واردت پہلی، دوسری منزل پر قائم کپٹرے کی دکانوں میں کی گئی ہے، برائیڈل ڈریس والے کپڑے بھی ملزمان ساتھ لے گئے ہیں۔

دکاندار نے مزید بتایا کہ ایک دکان سے 9 لاکھ روپے کیش غائب ہوا ہے اور باقی دکانوں سے ڈیڑھ لاکھ سے 9 لاکھ کے درمیان نقدی خفیہ مقامات سے لوٹی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز مارکیٹ دیر سے کھولتی ہے تو دکانداروں کو واردات کا ابھی پتہ چلا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یوم سیاہ؛ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس9مئی کو طلب
دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ کا آپس میں گہرا تعلق ہے، صدرآصف زرداری
ایف بی آر میں سنگین غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت
صدر مملکت کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر کارروائی روک دی گئی
موجودہ حکومت کے دوسرے ماہ بھی گندم کی درآمد جاری رہنے کا انکشاف
9 مئی کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version