Advertisement

عمران خان نالائق ہونے کے ساتھ نااہل بھی ہے، مولانا فضل الرحمن

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان نالائق ہونے کے ساتھ نااہل بھی ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرزمین بلوچستان نے ایک مرتبہ پھر جرت کا مظاہرہ کیا ہے، اسٹیج سے ایک قرارداد پیش کی گئی جسے منظور کیا گیا، 10 سالوں سے کہہ رہا ہوں عمران خان پاکستان کی سیاست کا غیر ضروری عنصر ہے، عمران خان نالائق ہونے کیساتھ نااہل بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے کچھ غلط فیصلوں سے دفاعی قوت پر سوالات اٹھائے گئے، اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہنا ہوگا، کل بھی غلامی کیخلاف تھے آج بھی مخالفت کرتے ہیں، ہماری عدلیہ پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ملک اور اسکے اداروں کو چلانا ہے، اسٹیٹ بینک کو براہ راست آئی ایم ایف کے انڈر لانے کیلئے بل لایا جارہا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک کے علاوہ کوئی باہر سے نوکری کیلئے پاکستان نہیں آیا، انتخابی اصلاحات کے حوالے سے تمام قوانین کو جوتے کے نوک پر رکھیں گے، دھاندلی ذدہ حکومت اصلاحات کی بات کررہی ہے، بڑی مضبوطی کے ساتھ میدان میں نکلے ہیں، اقتدار چھوڑ کر چلے جانے میں تمہاری خیر ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ گھر دینے کے بجائے عوام کے اتنے ہی گھر گرادئیے، قوم کو مایوس نہیں ہونے نہیں دیں گے، ملک میں آئین اور جمہوری حکمرانی ہونی چاہیے، حکومت کیخلاف جدوجہد جاری رہے گی، آئین کی خلاف ورزی نہیں کرنا چاہتے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version