Advertisement

پاکستان کی عراقی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر دہشت گردی کی مذمت

بھارتی وزیراعظم

بھارتی وزیراعظم

پاکستان نے عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کی رہائش گاہ پر دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان بغداد میں عراقی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر بزدلانہ دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہونے والے اس دہشت گرد حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ، باعث اطمینان  ہے کہ عراق کے وزیراعظم مصطفی الخادمی محفوظ ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان برادر عراقی حکومت اور عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

 عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ہم زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔

Advertisement

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی متشدد سرگرمیوں کی توجیہ پیش نہیں کی جا سکتی، ہم دشت گردی کی تمام اشکال اور انداز کی بھرپور مذمت کےعزم کی تجدید کرتے ہیں۔

اس سے قبل عراقی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کو بغداد میں ان کی رہائش گاہ پر دھماکہ خیز مواد سے بھرے ڈرون کے حملے کے بعد ’’قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش‘‘ میں نشانہ بنایا گیا۔

اس واقعے کے بعد عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے قوم کو اپنی خیریت کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں ٹھیک ہوں، الحمد للہ، اپنے لوگوں کے درمیان، اور میں عراق کی خاطر سب سے پرسکون اور تحمل کا مطالبہ کرتا ہوں۔‘‘

عراقی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ’’غداروں کے میزائل مومنین کے عزم اور حوصلوں کو پسپا نہیں کرسکتے۔ لوگوں کی سلامتی، انصاف کے حصول اور قانون کے نفاذ کے لیے ہماری بہادر سیکورٹی فورسز کی استقامت اور اصرار پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔‘‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
بلوچستان میں ہتھیار ڈالنے والے فتنہ الہندستان کے دہشتگرد کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version