Advertisement

حکومت کی جانب سے بلدیاتی نظام کسی مذاق سے کم نہیں، ایمل ولی

عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بلدیاتی نظام کسی مذاق سے کم نہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نظام آئین کی بھی نفی کرتا ہے، موجودہ بلدیاتی نظام میں ضلع کا تصور نہیں، بلدیاتی نظام میں ضلع بحال کیا جائے۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ عدالت کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، عدالتی فیصلوں پر عملدر آمد کو یقینی بنائے جائے، بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جماعتی بنیادوں پر کیا جائے، حکومت کا ڈر واضح ہے، عوام بلا سے نفرت کرتے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں بلا کو عوام یکسر مسترد کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں سب کچھ آرڈیننسوں پر چل رہا ہے، حکومت بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے، اے این پی بلدیاتی انتخابات کا فوری انعقاد چاہتی ہے، بلدیاتی نظام میں اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی چاہتے ہیں، بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں بھرپور تیاری کر رہے ہیں، اب جنات کام نہیں کررہے ہیں، حالات بدل چکے ہیں، مذہبی جنونیت کو بڑھاوا دینے سے عوام کو نقصان پہنچا ہے۔

صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کس کی ایجاد کی؟ کالعدم ٹی ایل پی کا ہر دھرنا کس کے کہنے پر شروع اور ختم ہوتا ہے؟ دنیا کو دکھانے کے لیے کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی عائد کی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کالعدم ٹی ایل پی کو تیسری بڑی قوت کے طور پر دکھایا جارہا ہے، آنے والے انتخابات کالعدم ٹی ایل پی اور پی ٹی آئی ایک ساتھ لڑیں گے، کالعدم ٹی ایل پی اور پی ٹی آئی دونوں جماعتیں مذہب کا نام استعمال کر رہی ہیں،۔

عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ دھرنے میں کس کا نقصان ہوا ہے؟ شہداء کا کون پوچھے گا؟ درجنوں قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے، حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں، علی وزیر جیل میں کیوں ہے؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version