Advertisement

حکومت نے ق لیگ کا اعتراض دور کردیا

kamil ali agha and azam sawati

الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کمیٹی کی ممبرشپ پر حکومت نے ق لیگ کا اعتراض دورکردیا ہے۔

وفاقی وزیرمحمد اعظم سواتی نے اپنی کمیٹی ممبرشپ ق لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا کو دے دی۔

وفاقی وزیرمحمد اعظم سواتی اور ق لیگ سینیٹر کامل علی آغا نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔

وفاقی وزیراعظم سواتی نے کہا کہ میری جگہ کامل علی آغا پارلیمانی کمیٹی برائے الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے ممبر ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کے بغیر ہماری مخلوط حکومت نہیں چل سکتی۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اتحادیوں کی کارکردگی 100 فیصد تھی۔

Advertisement

سینیٹرکامل علی آغا نے کہا کہ اس سے قبل کمیٹی کا ممبر بنایا گیا تو لیڈر شپ نے مشاورت شروع کی۔ پارلیمانی کمیٹی سے میرا نام نکالا گیا تو لیڈر شپ کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیوں نام نکالا؟

انھوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کے ساتھ باہمی مشاورت کے ساتھ مل کر چلنا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ممبران کی تعیناتی پر قیادت کا جو فیصلہ ہوگا ہم اس پرعمل کریں گے۔

واضح رہے کہ حکومتی اتحادی سینیٹرکامل علی آغا نے سینیٹ فلور پر کمیٹی سے نام نکالے جانے پراعتراض کیاتھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version