حکومت کو حکومت کی طرح ہی رویہ رکھنا چاہئے، جام کمال

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت کو حکومت کی طرح ہی رویہ رکھنا چاہئے۔
جام کمال خان نے ضلع حب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قدوس بزنجو نئے نئے اور فورا آئے تھے، سرکاری خزانے میں رقم سے متعلق اُنہیں صیح اعداد و شمار معلوم نہیں ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں شرطیہ کہتا ہوں حکومتی خزانے میں آج بھی 40 سے 50 ارب ہوں گے، ہماری حکومت جس دن ختم ہوئی پیسے موجود تھے جس سے پی ایس ڈی پی اور باقی کام چلا سکتے ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ مالی بحران یک دم نہیں آتے سرکار نجی کمپنی کی طرح نہیں کہ اُدھار نہیں تو کیا کرے گی، حکومت کو حکومت کی طرح ہی رویہ رکھنا چاہئے، عمران خان نے کہا تھا کہ ریکارڈ ریونیو ہوگا تو بلوچستان کا ریونیو بھی بڑھے گا، ضرورت ہے کہ محکمہ خزانہ سے تازہ معلومات لی جائیں۔
جام کمال کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی عوام کو بتایا جائے کہ کتنا پیسہ ہے یہ عوامی دستاویز ہے، ہم نے اپنی حکومت میں ایکسس ٹو انفارمیشن کا ایکٹ پاس کیا ہے، کوئی شہری بھی قانون کے تحت ایک درخواست دے محکمہ قانون اور اے جی آفس پابند ہے کہ وہ بتائے کتنا پیسہ ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مزید کہا کہ لوگوں کو نہ ڈاریا جائے کہ پیسے نہیں ہیں، بلکل پیسے ہیں آن گوننگ کام کرنے کیلئے اور تنخواؤں کیلئے بھی پیسے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

