بھارت سے 306 سکھ یاتری دربار گرونانک پہنچ گئے

کرتارپور راہداری سے 306 سکھ یاتری گردوارہ کرتار پور دربار صاحب کے درشن کے لیے پہنچ گئے۔
بابا گرو نانک دیو جی کے درشن اور اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے کرتار پور راہداری کے ذریعے بھارت سے 306 سکھ یاتری دربار گرونانک پہنچے ہیں۔
درشن ڈیوڑھی پر سی ای او مینجمنٹ کمیٹی محمد لطیف نے جتھوں کا استقبال کیا اور بھارت سے آئے سکھ یاتریوں نے پاکستان گورنمنٹ کا شکریہ ادا کیا ۔
اس موقع پر سکھ یاتریوں نے پاکستان کی طرف سے دیے گئے عظیم شاہکار کرتار پور راہداری کو زندگی کی سب سے بڑی خواہش قرار دیا اور کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور اس کے باسی محبتوں کے امین ہیں ۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

