الیکٹرانک ووٹنگ مشین پاکستان میں صاف شفاف الیکشن کیلئے ہے، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پاکستان میں صاف شفاف الیکشن کیلئے ہے۔
فرخ حبیب نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم شفاف الیکشن کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا فیصلہ ہوا تو آگاہ کردیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں جتنے جمہوری تقاضے ہیں پورے کیے جائیں، مشاورت ہو تو اور اچھی بات ہے، کوئی ای وی ایم کے سسٹم کو سمجھنا چاہتا ہے تو ہم سمجھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر صاحب نے اپوزیشن کو متعدد بار خط لکھے ہیں، اگر دھاندلی اور انتخابات کا راستہ روکنا ہے تو ای وی ایم ضروری ہے، نہ یہ ہیک ہو سکتی ہے نہ اس کا انٹرنیٹ سے کوئی تعلق ہے۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے مزید کہا کہ آر ٹی ایس کے بارے میں الیکشن کمیشن بتائے کہ کیوں بیٹھا؟ الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس کے استعمال کا فیصلہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

