Advertisement

یونیورسٹی آف نارووال میں اساتذہ کا احتجاج پانچویں روز بھی جاری

یونیورسٹی آف نارووال کے اساتذہ کا مستقل نہ کرنے پر ہفتے کے پانچویں روز بھی احتجاج جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نارووال اساتذہ کے احتجاج کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہوگئی ہیں۔

یونیورسٹی آف نارووال کے وائس چانسلر طارق محمود کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ صرف چند لوگوں کو نوازنے کے لیے پوری فیکلٹی کا مستقبل داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ میڈیا کی طرف سے یونیورسٹی آف نارووال کا مسئلہ اٹھانے پر اساتذہ، طلباء اور اہل علاقہ نے اظہار تشکر کیا ہے۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ باقاعدہ سلیکشن بورڈ اور سنڈیکیٹ کی منظوری کے بعد لیکچرر تعینات ہوئے تھے، پنجاب کی تمام یونیورسٹیز کے اساتذہ کو ریگولر کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ کے ہوشربا انکشافات کے باوجود اعلیٰ حکومتی ادارے وائس چانسلر طارق محمود کے خلاف کوئی ایکشن کیوں نہیں لے رہے؟

اساتذہ کا کہنا ہے کہ پنجاب کی تمام یونیورسٹیز کے اساتذہ کو ریگولر کر دیا گیا ہے، یونیورسٹی آف نارووال سے ہی امتیازی سلوک کیوں؟

واضح رہے کہ استاتذہ نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر یونیورسٹی آف نارووال میں اساتذہ کی کمی کو پورا کر کے تعلیمی نظام بحال کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صحافتی تنظیموں کو درپیش چیلنجز کا خاتمہ کیا جائے، شرجیل میمن
پی این ایس ہنگور کی لانچنگ؛ پاک بحریہ نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
پی ڈی ایم اے کی بارشوں کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جا ری
پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی واقعہ کرنا چاہتی ہے، فیصل کریم کنڈی
طوفانی بارش کی پیشگوئی، وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر میں پیشگی انتظامات کا حکم
’مریم نواز کا مشن ہے عوام کو سستی روٹی اور سبزیاں ملیں’
Next Article
Exit mobile version