Advertisement

صادق سنجرانی نے بھارت کی دعوت ٹھکرا دی

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھارت کی دعوت کو ٹھکرا دیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر بھارتی لوک سبھا نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو دورہ بھارت کی دعوت دی تھی۔

اسپیکر لوک سبھا نے صادق سنجرانی کوارسال کیے گئے خط میں کہا تھا کہ صد سالہ تقریب میں آپ کی شرکت ہمارے لئے اعزاز ہوگا۔

صادق سنجرانی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی، جسے   چیئرمین سینیٹ نے مسترد کر دیا۔

صادق سنجرانی کا کہنا ہےکہ 5 اگست کے غیر قانونی اقدام کو واپس لینے تک بھارت کی کسی تقریب میں شرکت نہیں کروں گا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہاکہ مودی حکومت نے کشمیریوں کو خصوصی حیثیت دینے والی آئینی شقوں 370 اور 35 اے ختم کر کے ظلم ڈھائے۔

واضح رہےکہ لوک سبھا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صدسالہ تقریب کا انعقاد 4 دسمبر کو ہوگا، تقریب سے بھارتی صدر اور وزیراعظم خطاب کرینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version