Advertisement

موہاٹہ پیلس میں میڈیکل کالج کےقیام کامعاملہ، وزیراعلٰی سندھ کی طلبی

سندھ ہائیکورٹ نے قصرفاطمہ المعروف موہاٹہ پیلس میں میڈیکل کالج کےقیام کے معاملے پروزیراعلٰی سندھ کو طلب کرلیا۔ 

سندھ ہائیکورٹ نےموہاٹہ پیلس/ قصر فاطمہ کیس میں قائد اعظم اورفاطمہ جناح کے ترکے کی تحقیقات کیلئےکمیشن بنانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نےموہاٹہ پیلس/ قصر فاطمہ کیس میں تحقیقات کے لیے جسٹس (ر) فہیم صدیقی پرکمیشن بنانے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ کمیشن کسی بھی ادارے سےمعلومات حاصل کرسکتا ہے۔ کمیشن اپنی معاونت کیلئے کسی بھی سابق یا موجودہ سرکاری افسر کی مدد لے سکتا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق کمیشن قائد اعظم اورفاطمہ جناح کے ترکے کی تمام اشیا کی تحقیقات کرے گا۔

Advertisement

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سندھ حکومت نے آپ کے حکم کے خلاف اپیل دائرکی ہے۔

وکیل درخواست گزارخواجہ شمس نے کہا کہ دو رکنی بینچ نے سنگل بینچ کا حکم معطل نہیں کیا۔ آفیشل اسائنی نے اشیا کی فہرست تیارکرلی ہے۔ محترمہ فاطمہ جناح کے بیڈ روم میں کباڑ رکھا ہوا ہے۔

اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ کیس ملتوی کیا جائے، ایڈوکیٹ جنرل موجود نہیں ہیں۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل خود دلائل دیں گے، وقت دیا جائے۔

وکیل موہاٹہ پیلس گیلری ٹرسٹ نے کہا کہ فریق بننے کی درخواست پر دلائل دینا چاہتے ہیں۔

عدالت کا سرکاری وکیل سے مکالمہ

Advertisement

جسٹس ذوالقفار احمد خان نے کہا کہ سندھ میں آثارِ قدیمہ بد حالی کا شکار ہے۔ تاریخی قلعے اور محلات تباہ حال ہیں، اس پرتو آپ توجہ نہیں دے رہے۔ آپ لوگوں کی توجہ موہاٹہ پیلس پر اتنی کیوں ہے؟

عدالت نے مزید کہا کہ قصرِ فاطمہ سے قیمتی زیورات اورنوادرات تک غائب ہیں۔ اہم دستاویزات اور نوادرات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بننا چاہیے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ 1996 میں صرف ساڑھے چھہ کروڑ روپے قیمت لگائی گئی۔ کیا اتنی قیمتی اراضی کی قیمت اتنی کم  ہونی چاہئے؟ اپنے بزرگوں کی امانت کےساتھ  ہم کیا کررہے ہیں؟

ایڈوکیٹ خواجہ شمس نے عدالت سے کہا کہ فلیگ اسٹاف ہاؤس میں کئی ریکارڈ موجود ہے۔ وہ بھی منگوایا جائے۔

عدالت نے کہا کہ جن لوگوں سے انکوائری ہونی چاہیے ان کی فہرست دیں۔ فاطمہ جناح کے لاکرز ٹوٹے ہیں، کہاں گئی اہم چیزیں؟ قصرِفاطمہ نام رکھنے کے حکم پرعمل درآمد نہیں ہوا۔

ایڈوکیٹ خواجہ شمس بولے کہ موہاٹہ پیلس نے وزیراعلی مراد علی شاہ کے شکریے کا اشتہار شائع کیا ہے۔

Advertisement

اس پرعدالت نےسرکاری وکیل کو مراد علی شاہ کو پیش ہونے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی سندھ سے کہیں کہ چیمبرمیں ملیں۔

اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل نے پوچھا کہ وزیراعلی کوبلانا ہے؟

عدالت نے کہا کہ جی وہ میرے ساتھ پڑھ چکے ہیں، انہیں بلائیں۔

اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ آپ کیس میں نوٹس جاری کردیں اور کیس میں بلوالیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی مذید سماعت آٹھ دسمبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version