Advertisement

 افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، وزیراعظم

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

افغانستان پر ٹرائیکا پلس کے خصوصی نمائندوں کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم  نے  پورے خطے کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے افغانستان میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے شمولیت، انسانی حقوق کے احترام اور انسداد دہشت گردی کے پرعزم اقدامات کی اہمیت پر زور دیا جبکہ وزیر اعظم نے  انسانی بحران اور اقتصادی تباہی کے دو چیلنجوں سے بچنے کے لیے افغانستان کی فوری انسانی امداد پر  بھی زوردیا ۔

Advertisement

وزیراعظم نے اس تناظر میں ٹرائیکا پلس کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی جبکہ وزیراعظم نے افغانستان کی اقتصادی مدد کی فراہمی پر بھی زور دیا۔

ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، پاکستان نے ایک جامع سیاسی تصفیے کی حمایت کی تھی۔

Advertisement

 وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری افغان عوام کی مشکلات کو کم کرنے میں مدد کے لیے منجمد اثاثوں کی رہائی سمیت فوری اقدامات کرے، امید ہے عالمی برادری صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کرے گی۔

Advertisement

چین، روس، امریکہ اور پاکستان کے خصوصی نمائندوںایلچی برائے افغانستان ملاقات میں شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version