Advertisement

شہباز گل نے نواز شریف سے منسوب متنازع آڈیو شئیر کردی

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ (ن) کے قائد سے منسوب ایک متنازع آڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا، ‘اللہ الحق ہے نواز شریف کی ویڈیو بھی مارکیٹ میں آگئی۔’

نواز شریف سے منسوب آڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ملک میں انتشار پھیل رہا ہے، نواز شریف سے پوچھو جس نے پاکستان کو دنیا میں تماشہ بنا کر رکھ دیا ہے۔ میری بھی آف شور کمپنی موجود تھی، وہ پیسہ کہاں سے آیا؟ نواز شریف تم دوسروں پر تہمتیں لگاتے ہو، نواز شریف تم سب سے کرپٹ آدمی ہو۔ عمران کیخلاف ایک روپے کی کرپشن کا کوئی ثبوت ملا؟

مبینہ آڈیو میں مزید کہا گیا کہ برٹش ورجن آئی لینڈ نے بھی کہہ دیا کہ نواز شریف نے کرپشن کی ہے۔  ہم ہر معاملے میں کرپٹ ہیں۔ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ اگر آپ مجھے مینڈیٹ دیں گے تو میں گھر گھر میں چوکھٹ چوکھٹ پر کرپشن لے کر آؤنگا۔

قبل ازیں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘اب جسٹس ثاقب نثار صاحب کی وہ تقاریر سامنے آگئی ہیں جن میں سے الفاظ نکال کر یہ آ ڈیو تیار کی گئی۔’

شہباز گل نے لکھا تھا کہ ‘اس کے بعد اس آڈیو کا حال بھی وہی ہونا ہے جو قطری خط اور بیان حلفی کا ہو چکا۔ کوئی شک نہیں جھوٹ کی کوئی زندگی نہیں ہوتی۔’

خیال رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کا مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آیا تھا جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی جگہ بنانے کیلئے نواز شریف کو سزا دینی ہو گی، مریم نواز کو بھی سزا دینی ہو گی۔

مبینہ آڈیو ٹیپ میں وہ کہہ رہے ہیں کہ اگرچہ مریم نواز کے خلاف کوئی کیس نہیں۔

علاوہ ازیں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اپنے ایک بیان میں مذکورہ آڈیو کلپ تردید کرچکے ہیں۔

اس حوالے سے جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ میں نے بھی ابھی آڈیو سنی ہے یہ ایک فیبرکیٹڈ آڈیو ہے۔  مارکیٹ میں اس طرح کی چیزیں میرے خلاف لائی جا رہی ہیں۔

 سابق چیف جسٹس نے کہا کہ اللہ دیکھ رہا ہے میرے خلاف ایک منظم کمپین چلائی جارہی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ میرا کوئی قانونی چارہ جوئی کا ارادہ نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملک میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار
افغانستان سے سیز فائر خلاف ورزی نہ ہونے تک برقرار ہے؛ وزیر دفاع خواجہ آصف
دوحا امن معاہدے کے بعد پاک افغان سرحد جلد کھلنے کا امکان، دونوں فریقوں کا اصولی اتفاق
دوحا مذاکرات ہماری شرائط پر ہوئے، بھارت افغان دہشتگردوں کو فنڈ کرتا ہے، حنیف عباسی کا تہلکہ خیز انکشاف
لاہور، علامہ اقبال میڈیکل کالج میں AIMSCon-2025 کا شاندار انعقاد، 400 سے زائد تحقیقی مضامین پیش
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version