Advertisement

مراد سعید کی چیخیں کتابوں میں محفوظ ہیں، فیصل کریم کنڈی

ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مراد سعید کی چیخیں کتابوں میں محفوظ ہیں۔

ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی پریس کانفرنس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو پیکیج کا جھانسہ دیکر جادو گیری کے ذریعے لوٹا جا رہا ہے، مراد سعید کی چیخیں کتابوں میں محفوظ ہیں، رات کی تاریکی میں پٹرول قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کے جیب پر ڈاکا مارا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام نالائق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کا عذاب برداشت کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ کے اسکولوں میں استاد اور فرنیچر نظر نہیں آئیں گے، سندھ میں صحافی اورشہریوں کو آواز اٹھانے پر قتل کردیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں آئندہ عمران خان کی حکومت ہوگی ، سندھ کےاسپتالوں میں ڈاکٹرز میسر نہیں ، سندھ حکومت نے شہر کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا ہے ، فرزند  زرداری کاغریب سے تعلق ویسا ہی ہے جیسے انڈوں کا کلو سے۔

Advertisement

مراد سعید نے کہا تھا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر بیرون ملک گئے ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا لیکن دوائی لینے کیلئے جانے والا نہیں آیا ، آج سارے چور اکٹھے ہو کرشور مچا رہے ہیں ، شریفوں اور زرداریوں کی شوگر ملز کی وجہ سے چینی مہنگی ہوئی ، شریفوں اور زرداریوں کوعوام کا درد ہے تو چینی سستی کریں۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ حکومت غربت کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے ، کے پی کے نے ہر شہری کو صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی ہے ، خیبر پختونخوا کو دہشت گردی سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version