Advertisement

پنجاب کے عوام آج بھی ن لیگ کی پالیسیوں کے نتائج بھگت رہے ہیں، حسان خاور

حسان خاور کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام آج بھی ن لیگ کی پالیسیوں کے نتائج بھگت رہے ہیں۔

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے شہباز شریف اور عظمیٰ بخاری کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چوری اوپر سے سینہ زوری، یہ ہے ن لیگ کا اصل بیانیہ۔

انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو سچا ثابت کرنے کیلئے شور مچانا ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے، پنجاب کے عوام آج بھی ن لیگ کی پالیسیوں کے نتائج بھگت رہے ہیں۔

حسان خاور نے کہا کہ انہوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں پھنسایا اور خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، لمبے بوٹوں، نوٹوں اور تصویروں کی سیاست کے علاوہ ن لیگ نے کیا ہی کیا ہے۔

Advertisement

پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گیس کا انتظامی بحران ورثے میں ملا، عہدہ براء ہونے کیلئے حکمت عملی بنائی جا رہی ہے۔ شہباز شریف عثمان بزدار کی فہم و فراست کا مقابلہ نہیں کر سکتے،عثمان بزدار نے سادگی اور بچت کی عمدہ مثالیں قائم کی ہیں۔

حسان خاور نے مزید کہا کہ ن لیگ عدلیہ اور اداروں کا جس قدر احترام کرتی ہے، سب کے سامنے ہے، ن لیگ نے اداروں کو جیسے استعمال کیا، کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، کرپشن سے صبح کا آغاز اور کرپشن پر دن کا اختتام، یہ تھا ن لیگ کا پرانا پاکستان۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو کی مصنوعات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 37 فیصد اضافے کی تجویز
سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا اعلٰی سطحی وفد پاکستان پہنچ گیا
او آئی سی اجلاس: اسحاق ڈار کا غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ
وزیراعظم شہبازسریف کے بطور انچارج وزیر ہوتے ہوئے گندم کی درآمد کا انکشاف
فری الیکٹرک موٹر سائیکل اسکیم میں لڑکیوں کا بھی حصہ ہے، مریم نواز
کراچی میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی ہے، حالات اب بہتر ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version