Advertisement

بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں، 29 کنکشنز پکڑے گئے

لیسکو محمود بوٹی سب ڈویژن میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران 29 کنکشنز پکڑے گئے۔

        لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین کی ہدایات پر تمام سرکلز میں بجلی چوروں کیخلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں ایس ڈی او محمود بوٹی آصف علی خان نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ سب ڈویژن کے زیرِ انتطام علاقوں میں آپریشن کیا جس دوران کل 225 کنکشنز چیک کئے گئے، دوران چیکنگ 29 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔

ایس ڈی او آصف علی خان کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں ایک ٹیوب ویل کنکشن جس کو ڈائریکٹ سپلائی سے چلایا جارہا تھا،19میٹر ڈائریکٹ سپلائی،01 میٹر ریورس، 02 میٹر ڈیڈسٹاپ، 03 میٹر ڈسپلے اوپن 01 میٹر ڈسپلے واش جبکہ 02 مختلف نوعیت کے کیسز تھے، تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکے 105,000 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔

پکڑے جانے والے29 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔

Advertisement

چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version