Advertisement

ملک میں انتخابات کا ایسا نظام رائج ہو جس کی شفافیت پر سب کو مکمل اعتماد ہو، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات کا ایسا نظام رائج ہونا چاہیئے جس کی شفافیت پر سب کو مکمل اعتماد ہو۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اجلاس کا مقصد اتحادی جماعتوں کے اراکین کو عوامی فلاح و بہود کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مختلف قانونی بلوں میں تجویز کردہ ترامیم کے حوالے سے اعتماد میں لینا تھا، اس حوالے سے معزز اراکین کو آگاہ کیا گیا ان کی آراء کو سنا گیا تاکہ کل کو جب وہ ان قانون بلز کی سپورٹ کریں تو ان کے علم میں ہو کہ ان بلوں میں عوامی فلاح کے کون سے عوامل مضمر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان بلز میں وزارتِ داخلہ، وزارتِ تعلیم، وزارتِ بحری امور، وزارتِ قانون و انصاف، وزارتِ موسمیاتی تبدیلی سمیت مختلف وزارتوں کے بلز شامل ہیں، آج ہم نے اپنے اتحادیوں کو بریفنگ دی اور ان کو ڈیماسٹریشن بھی دی تاکہ انہیں مکمل اعتماد حاصل ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد شفافیت ہے تاکہ ملک میں انتخابات کا ایسا نظام رائج ہو جس کی شفافیت پر سب کو مکمل اعتماد ہو، کچھ دوستوں نے ہماری بریفنگ کو سننے کے بعد اپنی قیادت سے مشاورت کرنے کے بعد مطلع کرنے کا کہا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اتحادی اراکین کی اکثریت کا ردعمل مثبت تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version