Advertisement

پاکستان تحریکِ انصاف نے نوجوانوں کو ہمیشہ اہمیت دی ہے، حسان خاور

ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے نوجوانوں کو ہمیشہ اہمیت دی ہے۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف امیدوں، امنگوں اور نئے جذبوں کی جماعت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کا بنیادی مقصد نئی نسل کی آبیاری کرنا تھا۔ پاکستان تحریکِ انصاف نے نوجوانوں کو ہمیشہ اہمیت دی ہے، ہم نے پاکستان میں تبدیلی کے سفر میں نوجوان نسل کو عَلم تھمایا۔

 معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات  نے کہا کہ پاکستان میں ہر تین میں سے دو لوگ تیس سال سے کم عمر کے ہیں، اپنی اس 65 فیصد آبادی کی انرجی کو درست سمت دینا ہی ہمارا بنیادی مقصد ہے۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا کامیاب جوان پروگرام، ہنر مند پروگرام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، پنجاب حکومت اسی ویژن کو ای روزگار پروگرام کی شکل میں آگے لے کر چل رہی ہے۔

Advertisement

ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدامات نوجوان نسل کی انرجی اور مارکیٹ کی ضروریات کے درمیان  پُل کا کام کر رہے ہیں، یہ کام نوجوانوں کی محنت، لگن اور جذبے کے بغیر نا ممکن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
قیمتوں میں اضافہ، 18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی
آڈیو لیکس کیس؛ 4 درخواستوں پر40 صفحات کا فیصلہ جاری
سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان
صدر مملکت آصف زرداری نے تین صوبوں کے گورنرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی
’’راناثنااللہ، اسحاق ڈارکی کابینہ میں شمولیت سے ن لیگ کی تقسیم کی افواہیں دم توڑگئیں‘‘
قرضے لینے پر مجبور ہیں اس لیے آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version