Advertisement

لاہور نے فضائی آلودگی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور نے فضائی آلودگی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور فضائی آلودگی میں دنیا کا سب سے آلودہ شہر بن گیا ہے، فضائی آلودگی کے اعتبار سے آج بھی لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 240 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوٹ لکھپت کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 358 تک جا پہنچا ہے۔

اس کے علاوہ ٹاؤن شپ کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 273 ریکارڈ کیا گیا جبکہ ڈیفینس کے علاقے میں 278 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں فضائی آلودگی بڑھنے سے بچوں میں سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

Advertisement

فضائی آلودگی کی وجہ سے دہلی میں تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ بھارتی سپریم کورٹ نے بھی فضائی آلودگی کا نوٹس لیا ہے۔

فضائی آلودگی:

فضائی آلودگی ہوا میں موجود وہ مادے یا ذرات ہوتے ہیں جو کہ انسانی سرگرمیوں کی بدولت فضا کا حصہ بنتے ہیں۔

فضائی آلودگی گیسوں کی زیادتی، زہریلی گیسوں، تابکاری شعاعوں، کیمیائی مادوں، ٹھوس ذرات، مائع قطرات، گرد و غبار اور دھویں وغیرہ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور یہ انسانی صحت اور ماحول دونوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آسٹریلوی ہائی کمشن میں موسم بہار میں آسٹریلیا ڈے کی تقریب کا انعقاد
فیصل آباد میں دلخراش واقعہ، دو خواتین اور چاربچے قتل
اضافی گندم درآمد اورمہنگی کھادخریداری اسکینڈل؛ وفاقی سیکریٹری قومی تحفظ خوراک فارغ
پی اےایف اکیڈمی اصغرخان میں149جی ڈی پی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
ڈسٹرکٹ جوڈیشری کےججزکااسلام آبادہائیکورٹ کوخط، جسٹس محسن اخترکیخلاف بڑے الزامات
پی آئی اے کی خریداری میں 10 کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version