Advertisement

قومی سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیموں میں پریکٹس میچز کی سیریز کل سے کھیلی جائینگی

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام  قومی سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیموں میں پریکٹس میچز کی سیریز کل سے کھیلی جائینگی۔

تفصیلات کے مطابق 21 رکنی قومی جونیئر ہاکی ٹیم ، سینئر ہاکی کیمپ میں شریک 28 کھلاڑیوں کے مدمقابل چار میچز کی سیریز کھیلیں گی۔

قومی سینئر اور جونیئر ہاکی سیریز  کو بوجوہ آف کیمرہ رکھا جائیگا، قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی جونیئر ہاکی ٹیم  کے 18 اراکین شارٹ لسٹ کیے جائینگے۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم  میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام چارمیچز پر مشتمل ہاکی سیریز 6، 7، 9 اور 10 نومبر کو کھیلی جائیگی تمام میچز 3:00 بجے دن میں کھیلے جائینگے جبکہ 8  نومبر کو سیریز میچز کا وقفہ ہوگا۔

Advertisement

سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپین آصف باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی جونیئر ہاکی کپ جو کہ 24 نومبر تا 5 دسمبر بھوبنیشور انڈیا میں کھیلا جائیگا  اسکی تیاری کے سلسلہ میں قومی جونیئر ہاکی ٹیم جبکہ 14 دسمبر تا 22 دسمبر بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں منعقد ہونے والی ایشین چیمپینز ٹرافی میں شرکت کے لیے قومی سینئر ہاکی ٹیم کی تشکیل اور تیاری کے سلسلہ میں یہ ہاکی سیریز منعقد کرائی جارہی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ “قومی سینئر ، جونیئر ہاکی سیریز” کو بوجوہ آف کیمرہ رکھا جائیگا تاکہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس، گیم پیٹرن اور کھیل کی تکنیکی منصوبہ بندی کا مواد آف کیمرہ رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version