Advertisement

آئین کے تحت اسٹوڈنٹ یونین کا انتخاب طلباء کا بنیادی حق ہے، رضا ربانی

رضا ربانی

نگران حکومت ملک کی خودمختاری کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی، رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت اسٹوڈنٹ یونین کا انتخاب طلباء کا بنیادی حق ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضیاء الحق نے اقتدار کو طول دینے کیلئے طلبہ تحریک کو کمزور کیا ہے۔

میاں رضا ربانی نے کہا کہ طلبہ یونینز پر پابندی سے سیاسی جماعتوں کی ترقی متاثر ہوئی ہے، طلباء یونین کی کمزوری کے سیاسی جماعتوں پر منفی اثرات پڑے۔

ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے لاپتہ دونوں طلباء کو فوری بازیاب کرایا جائے اور یونیورسٹییز میں آزادی سے تعلیم کے حصول کی اجازت دی جائے۔

سابق چیئرمین کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیکورٹی اہلکاروں کو یونیورسٹی کیمپس سے نکالا جائے، گرفتار طلباء کو رہا کیا جائے اور درج مقدمات واپس لئے جائیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حکومت شعبہ تعلیم کے وفاقی، صوبائی بجٹ میں اضافہ کرے اور حکومتیں سینیٹ کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کریں۔

میاں رضا ربانی نے مزید کہا کہ حکومت طلبہ یونینز کو فوری طور پر بحال کریں، حکومت سندھ کے پاس طلباء یونین کی بحالی میں تاخیر کا جواز نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم نے ثابت کیا کہ وہ واقعی پرائم منسٹر آف ایکشن ہیں، احسن بختاوری
بھارتی پنجاب کے شہری نوازشریف کو وزیراعظم بنانے کے خواہشمند
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائنز پر اہم ملاقاتیں
وزیر اعظم شہباز شریف کی بل گیٹس سے ملاقات
وزیر خزانہ کا بین الاقوامی فنانسنگ کو محفوظ بنانے کیلئے گرین ٹیکس اکانومی پر زور
نواز شریف وزیر اعظم بننا چاہیں تو آج بن سکتے ہیں، رانا تنویر
Next Article
Exit mobile version