Advertisement

سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس، سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس میں کل کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری ہوگیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے عدالت کو بتایا کہ اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں، وزیر اعظم کے بقول شہداء کے والدین کے دکھ کے ازالے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، عمران خان نے یقین دہانی کروائی غفلت برتنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

سپریم کورٹ کے مطابق لواحقین اپنے بچوں کی شہادت پر کوئی عذر قبول کرنے کو تیار نہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ والدین چاہتے ہیں ان کے نامزد افراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔

سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو مثبت اقدامات کر کے وزیر اعظم کی دستخط شدہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ وفاقی حکومت شہداء کے والدین کا موقف بھی سنے۔

Advertisement

   یاد رہے کہ کیس کی مزید سماعت 4 ہفتوں کیلئے ملتوی ہوگئی ہے، سپریم کورٹ نے 20 اکتوبر کے حکم نامے کو بھی گزشتہ روز کے آرڈر کا حصہ بنایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version