پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کراچی میں گیس بحران کی ذمہ دار ہیں، وقار مہدی

وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی و پی پی پی سندھ جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کراچی میں گیس بحران کی ذمہ دار ہیں۔
وقار مہدی نے سندھ میں گیس کی قلت پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے آج کراچی شہر سمیت سندھ کے ہر ضلعے کے چولھے بند کروا دیئے، کراچی سے منتخب ہونے والی پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم جواب دے کہ کراچی شہر کی گیس کیوں بند ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کراچی میں گیس بحران کی ذمہ دار ہیں، سندھ کی گیس کہاں جا رہی ہے، وفاق سندھ کی عوام کو جواب دے؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان سندھ کی گیس پر نقب زنی بند کریں، پی ٹی آئی نے پہلے روزگار چھینا پھر بد ترین مہنگائی کا تحفہ دیا، اب دو وقت کی روٹی بھی چیھننا چاہتی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی و پی پی پی سندھ جنرل سیکریٹری وقار مہدی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کا صنعتکار بھی پوچھ رہا ہے سندھ کی گیس کس کو دی جا رہی ہے؟ پاکستان کو 68 فیصد گیس دینے والے سندھ کی آج گیس بند کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایل این جی ٹرمینل پر جہازوں کی آمد میں کمی کے باعث گیس کی قلت مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم کے جہازوں کی آمد میں 50 فیصد کمی ہوگئی ہے، ایل این جی ٹرمینل سے 330 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس کی بڑی کمی ہوگئی ہے اور 4 دن سے ایل این جی سپلائی کم ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری تک پورٹ قاسم کے جہازوں کی آمد 50 فیصد کم رہنے کا امکان ہے جس کے باعث ماہانہ صرف 3 جہازوں کی آمد سے گیس کی قلت بڑھنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ گیس پورٹ ٹرمینل پر اگلا جہاز 25 نومبر کو آئے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

