Advertisement

موجودہ حکومت قانون سازی کے عمل میں تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے، اسد قیصر

اسد-قیصر

اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت قانون سازی کے عمل میں تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں مشترکہ اجلاس سے متعلق اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، میں وزیر اعظم کی ہدایت پر انتخابی اصلاحات و اہم بلوں  کو مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کروں گا تاکہ ان کے تحفظات دور کر کے قومی مفاد کے حامل معاملات پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت قانون سازی کے عمل میں تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے، اس ضمن میں ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ امید ہے اپوزیشن جماعتیں ملک کی بہتری کیلئے کی جانے والی اصلاحات میں حکومت کا ساتھ دے گی، مشترکہ اجلاس جلد دوبارہ بلایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version