سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ملک میں کلچر ہی نہیں ہے، شبلی فراز

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، شبلی فراز
شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ملک میں کلچر ہی نہیں ہے۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے ورلڈ سائنس ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائنس سے متعلق ہمیں سوچنے کی ضرورت ہے، کیا وجہ ہے کہ ہم سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے رہ گئے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں ترقی خوشحالی اور معیار زندگی بلند کرنا ہے تو سائنس کے میدان میں اگے آنا ہوگا، سائنس کی وجہ سے انسانوں کو فائدہ پہنچانا ضروری ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ جتنی ریسرچ ہوئی ہے لیکن نتائج اتنے نہیں ملے، ریسرچ برائے ریسرچ کا کوئی فائدہ نہیں ہے، گفتار اور عمل کے غازی میں فدق پیدا کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ مثال الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہے جسے قبول نہیں کیا جارہا، اپوزیشن ای وی ایم کے قریب جانے سے بھی ڈرتی ہے، ہم نے ملک میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو ترقی دینی ہے اس سوچ کو توڑنا ہے۔
وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ اپنی حکمت عملی میں تبدیلی لانی کی ضرورت ہے، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ملک میں کلچر ہی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

