کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور گرانے کے لیے مہلت مانگ لی

کمشنر کراچی نے سپریم کورٹ سے نسلہ ٹاور مسمار کرنے کے لیے 50 روز کی مہلت مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری میں نسلہ ٹاور، تجوری ہائٹس گرانے کے معاملے میں کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور، تجوری ہائٹس سے متعلق رپورٹس جمع کرادی۔
کمشنر کراچی نے کہا کہ عدالتی فیصلے پرمن و عن عمل شروع کردیا ہے۔ نسلہ ٹاور کو تیزی سے گرانے کا کام جاری ہے۔ نسلہ ٹاور کب مسمار ہوگا حتمی وقت نہیں دے سکتا۔ نسلہ ٹاورکو مینول طریقے سے مشینری اور لیبر کے ذریعے مسمار کریں گے۔
کشمنر کراچی کا کہنا ہے کہ تجوری ہائٹس گرانے پر بھی کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان نے کمشنر کراچی کو حکم دیا تھا کہ ساری مشینری کراچی سے لے کرجائیں اورگرانا شروع کردیں۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے کمشنرکراچی کو ہدایت کی تھی کہ تجوری ہائٹس بھی آج گرا کر رپورٹ پیش کریں۔
عدالتی حکم کے بعد کمشنرکراچی ٹیم کے ہمراہ نسلہ ٹاورپہنچے۔ اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے میڈیا کو بتایا کہ ضروری اقدامات کےساتھ آپریشن شروع کردیا ہے۔ کراچی بھر سے ضروری مشینری منگوالی ہے۔ کوشش کی جائے گی کسی کا جانی ومالی نقصان نہ ہو۔ عمارت کو دسویں اور گیارہویں فلورسےتوڑا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

