Advertisement
Advertisement
Advertisement

کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور گرانے کے لیے مہلت مانگ لی

Now Reading:

کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور گرانے کے لیے مہلت مانگ لی
نسلہ ٹاور

کمشنر کراچی نے سپریم کورٹ سے نسلہ ٹاور مسمار کرنے کے لیے 50 روز کی مہلت مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری میں نسلہ ٹاور، تجوری ہائٹس گرانے کے معاملے میں کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور، تجوری ہائٹس سے متعلق رپورٹس جمع کرادی۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ عدالتی فیصلے پرمن و عن عمل شروع کردیا ہے۔ نسلہ ٹاور کو تیزی سے گرانے کا کام جاری ہے۔ نسلہ ٹاور کب مسمار ہوگا حتمی وقت نہیں دے سکتا۔ نسلہ ٹاورکو مینول طریقے سے مشینری اور لیبر کے ذریعے مسمار کریں گے۔

کشمنر کراچی کا کہنا ہے کہ تجوری ہائٹس گرانے پر بھی کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان نے کمشنر کراچی کو حکم دیا تھا کہ  ساری مشینری کراچی سے لے کرجائیں اورگرانا شروع کردیں۔

Advertisement

چیف جسٹس گلزار احمد نے کمشنرکراچی کو ہدایت کی تھی کہ تجوری ہائٹس بھی آج گرا کر رپورٹ پیش کریں۔

عدالتی حکم کے بعد کمشنرکراچی ٹیم کے ہمراہ نسلہ ٹاورپہنچے۔ اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے میڈیا کو بتایا کہ ضروری اقدامات کےساتھ آپریشن شروع کردیا ہے۔ کراچی بھر سے ضروری مشینری منگوالی ہے۔ کوشش کی جائے گی کسی کا جانی ومالی نقصان نہ ہو۔ عمارت کو دسویں اور گیارہویں فلورسےتوڑا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر