Advertisement

رکی پونٹنگ نےبھارتی ٹیم کی کوچنگ نہ کرنے کی وجہ بتا دی

آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش ٹھکرانے کے پیچھے کی وجہ بتادی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) 2021 کے دوران بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے ان سے رابطہ کیا گیا تھا لیکن کچھ سوچنے کے بعد انہوں نے کام کی نوعیت اور اپنے ٹائم مینجمنٹ کو سمجھتے ہوئے اسے مسترد کرنے کا فیصلہ کیا۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ جن لوگوں نے مجھ سے بھارتی ٹیم کی ہیڈ کوچنگ کے لیے رابطہ کیا تھا وہ بےحد پُرجوش تھے لیکن کام کی مصروفیات کی وجہ سے، میں نے یہ پیشکش ٹُھکرا دی۔

اُنہوں نے کہا کہ وقت ہی وہ واحد چیز ہے جس کی وجہ سے میں نے یہ فیصلہ کرنے سے خود کو روکا ہے، میں آسٹریلوی ٹیم کی کوچنگ کرنا پسند کروں گا لیکن میں اب اپنے اہلخانہ سے دور نہیں رہ سکتا۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ میں کوچنگ کی وجہ سے سارا سال بھارت میں نہیں گُزار سکتا اور نہ ہی اہلخانہ سے دور رہنا ہے کیونکہ اب میرا بیٹا بڑا ہورہا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ رکی پونٹنگ کے انکار کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے راہول ڈیوڈ سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد اُنہیں بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version