Advertisement

جنت مرزا نے بڑی کامیابی حاصل کر لی

پاکستان کی ٹاپ ماڈل، ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا نے ٹک ٹاک پر 17 ملین فالوورز ہونے کی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔

پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل اور رواں سال ہی لالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 17 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد جنت مرزا پاکستان کی وہ پہلی شخصیت بن گئی ہیں جنہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 17 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

Advertisement

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد جنت مرزا نے مقبولیت کی دوڑ میں پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر 14 اعشاریہ 8 ملین فالوورز ہیں لیکن جنت مرزا فالوورز کی دوڑ میں عمران خان سے بھی آگے ہیں۔

جنت مرزا کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اب تک لاتعداد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جس پر لاکھوں میں لائکس آتے ہیں۔

واضح رہے کہ جنت مرزا ان دنوں وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ جاپان میں موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
Next Article
Exit mobile version