Advertisement

رئیر ایڈمرل جاوید اقبال نے کمانڈر کوسٹ کی کمان سنبھال لی

 رئیر ایڈمرل جاوید اقبال نے کمانڈر کوسٹ کی کمان سنبھال لی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک نیوی نے کمانڈر کوسٹ کی تبدیلی کمان کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

کمانڈر پوسٹ کی کمان وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے  رئیر ایڈمرل جاوید اقبال کے حوالے کر دی۔ تقریب میں نئے تعینات ہونے والے کمانڈر کوسٹ کو گارڈ آف آنربھی پیش کیا گیا۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رئیر ایڈمرل جاوید اقبال نے 1990 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، وہ پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔

Advertisement

رئیر ایڈمرل جاوید اقبال نیول اسٹاف کالج امریکہ سے بھی فارغ التحصیل ہیں۔

رئیر ایڈمرل جاوید اقبال متعدد کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔ قبل ازیں وہ نیول ہیڈ کوارٹرز میں ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنز کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کا اس حوالے سے مزید کہنا ہےکہ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version