Advertisement

نسلہ ٹاور منہدم کرنے کا معاملہ: خواجہ سعد رفیق کا حافظ نعیم سے متعلق ‘رویے’ پر اظہارِ افسوس

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن ایک درویش صفت بہادر اور دیانتدار سیاسی رہنما ہیں ان کی بات سننے کی بجائے انہیں ٹوکنا اور ڈرانا افسوسناک امر ہے۔

خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک جاری بیان میں کہی تاہم انہوں نے ٹوئٹ میں کسی کا نام نہیں کیا لیکن غالباً ان کا اشارہ نسلہ ٹاور کے معاملے پر ہونے والی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی آج کی سماعت تھی۔

اس سماعت میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کو نسلہ ٹاور کے کیس میں عدالت نے بات کرنے کی اجازت نہیں دی تھی اور کمرہ عدالت سے چلے جانے کو کہا تھا۔  

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن ایک درویش صفت بہادر اور دیانتدار سیاسی رہنما ہیں۔

Advertisement

وہ کراچی کے مشکل ترین ادوار میں بھی اپنے نظریے کی بیباک نمائیندگی کرتے رہے ہیں

انکی بات سننے کی بجائے انہیں بات نہ کرنے دینا ٹوکنا ڈرانا افسوسناک امر ہے 😒— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) November 26, 2021

اس پر سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن ایک درویش صفت بہادر اور دیانتدار سیاسی رہنما ہیں وہ کراچی کے مشکل ترین ادوار میں بھی اپنے نظریے کی بیباک نمائندگی کرتے رہے ہیں۔
Advertisement
ان کا مزید کہنا تھا کہ حافظ نعیم کی بات سننے کی بجائے انہیں بات نہ کرنے دینا، ٹوکنا اور ڈرانا افسوسناک امر ہے۔ 
Advertisement
Advertisement
اس سے قبل سعد رفیق نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا تھا کہ غیر قانونی تعمیرشدہ نسلہ ٹاور کراچی ضرور گرائیں مگر اس کے خریدار متاثرہ 44 خاندانوں کوبے گھر ہونے سے پہلے معاوضہ دلوائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مہاجروں کی دوسری نسل کو اپنے وطن میں پھر مہاجر نہ ہونے دیں، سزا غیر قانونی تعمیرات کرنیوالے بلڈر یا ملی بھگت کرنیوالے سرکاری اہلکار کو دی جائے نہ کہ رہائشی خریداروں کو۔
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version