Advertisement

اسٹیٹ بینک کا منی لانڈرنگ کے خلاف مؤثر تعاون کا عزم

اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ، سائبر حملوں کے خلاف مؤثر تعاون کا عزم کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وفاقی تحقیاتی ادارے نے فیصلہ کیا ہے کہ منی لانڈرنگ، ڈیجیٹل فراڈ اور سائبر حملوں کے خلاف تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر کی زیرِ قیادت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں گورنر نے بینکوں، اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

رضا باقر کا کہنا تھا کہ قریبی تعاون بہت ضروری ہے تاکہ وہائٹ کالر کرائمز کی تیزی سے تحقیقات اور جعلسازوں کو پکڑ کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر نے ملک میں مہنگائی بڑھنے کا اعتراف کرلیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ملکی اقتصادی شرح نمو میں بھی اضافہ ہو رہا ہے رواں سال اقتصادی شرح نمو 5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پروڈکشن کی صلاحیت زیادہ ہوتی تو درآمدات کا عام آدمی پر ذیادہ اثر نہ پڑتا، مارک اپ میں اضافہ درآمدات میں کمی کا ایک طریقہ ہے۔

واضح رہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے مانچسٹر میں پریس کانفرنس اور کمیونٹی ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کے ہر ملک میں مہنگائی ہوئی ہے، امریکا میں جتنی اب مہنگائی ہوئی ہے گزشتہ 20 سے 30 سال میں اتنی نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکسانیوں کو فائدہ ہوا، ایف اے ٹی ایف کی 27 میں سے 26 شرائط پر عمل در آمد ہو گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملک میں فی تولہ سونا مزید سیکڑوں روپے سستا ہوگیا
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
افغانستان ، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ شرائط نرم ، وزارت تجارت کا نوٹیفکیشن جاری
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
سونے کی قیمت آسمان کو چھونے لگی؛ یکدم بڑا اضافہ، فی تولہ تاریخ رقم کر گیا
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version