Advertisement

’مریم صفدر کوئی سرکاری عہدہ ناہونے کے باوجود میڈیا کو کنٹرول کر رہی تھیں’

مریم نواز

عالیہ حمزہ کا کہنا ہےکہ مریم صفدر کی فرعونیت کا اندازہ لگائیں کوئی سرکاری عہدہ نا ہونے کے باوجود یہ کیسے میڈیا کو کنٹرول کر رہی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما اور پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے مریم صفدر کی نئی آڈیو ٹیپ سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہاکہ جعلی ‏ویڈیو آڈیوز کا کھیل کھیلنا مریم صفدرکو بہت مہنگا پڑاہے، جس غلاظت میں ان کی پرورش ہوئی ہے وہ بہت ہی بدبودار ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ‏اشتہاری تاحیات نااہل والد محترم اپنا امپائر لے کرلاہور جم خانہ کرکٹ کھیلنے جاتے تھےاور بیٹی دونوں طرف کے فیکٹس بتانے پرغمزدہ ہے۔

عالیہ حمزہ نے کہاکہ ان شرم واخلاق اور کردار سے عاری خاندان نے اپنے مفاد کی خاطر ہر ادارے اور ہر شعبے سے اخلاقیات کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے، میڈیا فریڈم پر بات کرنے والے کہاں ہیں؟ آزادی صحافت کے علمبردار کیا کہتے ہیں ؟

پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے نے مزید کہاکہ قوم کو سمجھنا چائیے عمران خان کا مقابلہ اس مافیا سے ہےاورہمارے بقاکی جنگ لڑرہا ہے۔

Advertisement

واضح رہےکہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکی ایک اورمبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ مریم صفدر کی ایک اور آڈیو لیک، میں نے کہا تھا نہ آپ خود بے نقاب ہوں گی، جھوٹ بولنے والے ہمیشہ خسارے میں رہتا ہے۔

شہباز گل کی شئیر کی گئی اس آڈیو میں باآسانی سنا جاسکتاہے کہ مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ جیوسےخودبات کی توویسا نہیں ہورہاتھا جیساہم چاہتےتھے، پھرمیں نےمیرشکیل صاحب سےذاتی طورپرخودبات کی۔

مریم کا آڈیو میں کہنا تھا کہ میں نے ان سے کہا ہے کہ یہ زیادتی ہےآپ دونوں طرف کےفیکٹس دکھارہےہیں، عمران خان نے بغیر تصدیق جھوٹ بولا، اسی جھوٹ کوعمران خان نے نہ صرف دہرایا بلکہ دس باتیں گھڑلیں۔

Advertisement

مبینہ آڈیو میں مریم کا مزید کہنا ہےکہ میں نے میاں عامرسے بھی یہی کہا، میاں عامرنے کہا کہ دیکھیں میں کرتا کیا ہوں اس کےساتھ، اللہ کا شکر ہے ہم نے اس کو آج جھوٹا ثابت کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version