Advertisement

چیئرمین پیپلز پارٹی کا ایس آئی یو ٹی کے ڈے کیئر ڈائیلاسز سینٹر کا افتتاح

بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایس آئی یو ٹی کے ڈے کیئر ڈائیلاسز سینٹر کا افتتاح کر دیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں بلاول بھٹو کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر صحت و دیگر موجود تھے، بلاول بھٹو نے ایس آئی یو ٹی کے مختلف شعبے جات کا دورہ بھی کیا۔

ہسپتال انتظامیہ نے بلاول بھٹو کو بریفنگ دی کہ ڈے کیئر ڈائیلاسز سینٹر میں 22 ڈائیلاسز مشینیں نصب کی گئی ہیں، نصب شدہ مشینوں میں 5 ہیپاٹائٹس اور ایچ آئی وی کے لیے مختص ہیں، نئے قائم کردہ ڈے کیئر سینٹر میں مریضوں کے لیے درکار واٹر پیوری فیکیشن، لیبارٹری، ٹیسٹنگ، ایکسرے، الٹراسائونڈ سمیت ریڈیولاجیکل کی سہولیات موجود ہیں۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ نجی ہسپتال میں ڈائیلاسز فی سیشن کے لیے مریض 3 سے 5 ہزار روپے ادا کرتا تھا جو کہ یہاں فری ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version