Advertisement

عمران خان وقت کا دھاوا بدل کر رہینگے، شہباز گل

شہباز گل

شہبازگل کا کہنا ہےکہ عمران خان وقت کا دھارا بدل کررہیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹرشہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان اور تحریک انصاف شروع دن سے انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں لیکن بد قسمتی سے ہر جگہ چھوٹے چھوٹے نواز شریف بیٹھے ہیں۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ کوئی دھاندلی سے الیکشن جیتنا چاہتا ہے تو کسی کو ٹیکنالوجی کا خوف جبکہ کوئی قومی اتفاق رائے کے ذریعے  احتساب کا مخالف ہے۔

Advertisement

اس سے قبل وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا کہ لانگ مارچ ہو، شارٹ یا کوئیک مارچ، ہمیں ان مارچوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پی ڈی ایم سیاسی لاوارثوں کا ٹولہ ہے، اس کا کام عوام کو صرف دھوکہ دینا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اور مولانا فضل الرحمان پے درپے ناکامیوں کے بعد اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں۔

Advertisement

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا کہ دو سال قبل آج ہی کے روز 13 نومبر 2019 کو حکومت کے خلاف اپنا دھرنا ناکامی کے بعد ختم کیا تھا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت چوری کے ووٹوں سے آئی ہے۔

پی ڈی ایم کے تحت مہنگاٸی کے خلاف کراچی میں احتجاجی مظاہرے سے مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کی یہ حالت ہو چکی ہے کہ پارلیمنٹ لاجز کے سامنے لوگوں نے اپنے بچے برائے فروخت کے بورڈ لگا رکھے ہیں، بچوں کو زہر دینے کے بعد ماں باپ خودکشی کرتے ہیں کہاں تک پہنچ گئے ہم لوگ، یہ حکومت چوری کے ووٹوں سے آئی ہے یہ حکومت نالائق ہے نا اہل ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ناپاک، ناجائز حکمرانوں کو اگر بحر عرب میں غرق نہ کیا تو پاکستان کی بقا کا سوال کھڑا ہوگا، ہم بھیک مانگ کر دن رات گزار رہے ہیں، در در کی ٹھوکریں کھانے سے موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے 22 کروڑ عوام کی رسواٸی ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نا اہل حکمرانوں کو حکومت کرنے کا حق نہیں ہے، آج ہر کوئی مایوسی کی طرف جارہا ہے، اگر آج سیاسی قیادت نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو پوری قوم سیاست سے مایوس ہو جائے گی۔

Advertisement

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم اداروں سے بھی کہنا چاہتے ہیں کہ حقائق کو جانیئے، جن سے غلطی ہوئی ہے وہ قوم سے معافی مانگے۔

سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version