Advertisement

نیب ریکوری اور ہاٹ منی دونوں ایک اہم معاملے ہیں، سلیم مانڈوی والا

سلیم مانڈوی والا

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نیب ریکوری اور ہاٹ منی دونوں ایک اہم معاملے ہیں۔

نیب کی جانب سے ریکور کی گئی رقم کا معاملہ میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے قومی خزانے سے غائب رقم کے معاملے پر اپوزیشن ارکان سے اہم مشاورت کی، اپوزیشن نے نیب کی ریکور کی گئی رقم کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔

ارکان نے نیب کی ریکور کی گئی رقم کی تحقیقات کے لئے چیئرمین سینیٹ خزانہ کمیٹی کو خط لکھ دیا، خط سینیٹر سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان فاروق نائیک کی جانب سے لکھا گیا، سینیٹر مصدق ملک، سعدیہ عباسی اور انوار الحق کاکڑ بھی خط لکھنے والے ارکان میں شامل ہیں۔

ارکان نے تحقیقات کے لئے ذیلی کمیٹی کے قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔

خط میں کہا گیا کہ نیب کی جانب سے 821 ارب سے زائد کی رقم ریکور کرنے کا دعوی کیا گیا۔

Advertisement

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ قومی خزانے میں ساری رقم جمع نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ہاٹ منی کی پاکستان منتقلی اور اس کے اثرات کا بھی ایک اہم معاملہ ہے، نیب ریکوری اور ہاٹ منی دونوں ایک اہم معاملے ہیں۔

خط میں مطالبہ کیا گیا کہ دونوں معاملات کی تحقیقات کے لئے سینیٹ خزانہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی قائم کی جائے۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا مزید کہنا تھا کہ ذیلی کمیٹی تحقیقات کرے کہ نیب کی جانب سے ریکور کی گئی رقم قومی خزانے میں جمع نہیں ہوئی تو کہاں گئی؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version