Advertisement

دنیا کی لمبی ترین ناک والا ترک شہری

لمبی ناک

لمبی ناک

لمبی ترین ناک والے ترک شہری کو گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔

گنیز بک ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ترک شہری کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جسے دنیا کی لمبی ترین ناک رکھنے والے زندہ انسان کا اعزاز دیا گیا ہے۔

گنیز بک ورلڈریکارڈ کے مطابق ترک شہری کی ناک دوسرے لوگوں سے مختلف اور لمبی ہے، ان کی ناک 8.8 سینٹی میٹر (3.46 انچ) ہے، جو دنیا میں کسی بھی زندہ انسان کی سب سے لمبی ناک ہے۔

ترک شہری مہمت اوزیرک نے گنیز بک ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے لمبی ناک والے انسان کا خطاب دیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی ناک پر فخر ہے تاہم میرے دوست مجھے لمبی ناک والا کہہ کر تنگ کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں جہاں بھی جاتا تھا سب میں غور غور سے دیکھتے اور نوٹ کرتے تھے، حالانکہ میں جانتا تھا وہ سب میرے بارے میں کیا تاثرات رکھتے تھے لیکن میں خاموشی سے آگے نکل جاتا کیوں کہ خدا نے مجھے ایسا ہی بنایا ہے اور میں اس پر خوش ہوں۔

Advertisement

مہمت اوزیرک نے کہا کہ مجھے لمبی ناک آباو اجداد سے ملی ہے ، میرے والد اور میرے انکل کی ناک لمبی تھی لیکن یہ مجھ پر رک گیا ہے اور آگے میری نسل میں کسی کی لمبی ناک نہیں ہے۔

ترک شہری نے کہا کہ میری سونکھنے کی حس بہت تیز ہے اور اس بات کو لے کر میرے دوست میرا مزاق بھی اڑاتے تھے ، میں جہاں بھی جاتا وہ مجھے چھیڑتے کہ بتاو یار کسی چیز کی مہک یا بدبو آرہی ہے اور کہاں سے آرہی ہے۔

مہمت ایزیرک نے بتایا کہ میں دوستوں کی بات کا برا نہیں مانتا تھا بلکہ میں اسے اپنی ایک خصوصیت مانتا تھا کہ میں وہ کرسکتا ہوں جو دوسرے نہیں کرسکتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امیر گھرانے میں بیٹی کا رشتہ کروانے کیلئے ادا کی گئی فیس نے صارفین کو حیران کردیا
مس یونیورس 2024، تاریخ میں پہلی بار سعودی ماڈل کے شامل ہونے کا امکان
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی ریکارڈ توڑ رقم میں نیلام
پرواز میں سوار نشے میں دھت مسافر آپے سے باہر؛ ویڈیو وائرل
گرمی میں اے سی کے بغیر گھر کو ٹھنڈا کیسے رکھیں؟
اکثر سڑک پر 1 جوتا گرا ہوا کیوں نظر آتا ہے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version