Advertisement

پاکستان ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہاں ہے، اعظم سواتی

وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہاں ہے۔

اعظم خان سواتی سے پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر سید محمد علی نے وزارت ریلوے میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات اور ریلوے پروجیکٹس کے حوالے سے  بھی بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات میں مزید بہتری پید ا ہو رہی ہے، پاکستان ریلویز مستقل طور پر ملکی اور بین لاقوامی سپلائرز کے ساتھ طویل مدتی معاہدوں کے ذریعے اپنے کسٹمرز کو بہتر بنانے میں کوشاں ہے۔

ایرانی سفیر سید محمد علی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کی دوستی لازاول ہے، دونوں ممالک کے درمیان اخوت اور محبت کے رشتہ بہت مضبوط ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان کے کاروبار کے لئے دوست ماحول ہے جس سے ایرانی سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے، پاکستان ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے خواہاں ہے۔

Advertisement

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے دو طرفہ معاملات کے امور اور ریلوے کے حوالے سے بھی زیرِ بحث آئے۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون جاری رکھنے اور اسے وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا۔

یاد رہے کہ ملاقات میں سیکریٹری/ چیئرمین ریلوے حبیب الرحمٰن گیلانی، ڈی جی پلاننگ و دیگر شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version