Advertisement

حکومت پیٹرول پرسیلز ٹیکس 1.43 فیصد حاصل کرے گی ، ترجمان وزارت خزانہ

ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرول پر سیلز ٹیکس17 فیصد کے بجائے 1.43 فیصد حاصل کرے گی۔

مزمل اسلم نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ حکومت پیٹرول پر سیلز ٹیکس 1.43فیصد حاصل کرے گی ، اب آپ اندازہ لگائیں کہ اگر پورا 17 فیصد وصول کیا جاتا تو قیمت 160 سے بھی زیادہ ہو جاتی۔

انہوں نے کہا کہ مزید اگر 30 روپے لیوی لیا جاتا تو پیٹرول 180 روپے فی لیٹر ہوتا، فی لیٹر 35 روپے حکومت نے اپنے چھوڑے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا تھا ، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے کا اضافہ کیا گیا ، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے سے بڑھ کر 145 روپے 82 پیسے ہوگئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 134 روپے 48 پیسے سے بڑھ کر 142 روپے 62 پیسے ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version