Advertisement

وزیراعظم کےدورہ اٹک کےبعد پی ٹی آئی ضلع میں3دھڑوں میں تقسیم

خان

وزیراعظم عمران خان کےدورہ اٹک کےبعد پی ٹی آئی کےاختلافات مزید شدت اختیارکرگئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ضلع میں تین دھڑوں میں تقسیم ہوگئی جبکہ وزراء اورممبران اسمبلی کےدرمیان ترقیاتی کاموں کاکریڈیٹ لینےکی جنگ بھی چھڑگئی۔

ترقیاتی کام کو ہرکوئی اپنے طورپر کیش کرانے میں چکروں میں پڑگیا ہے، معاون خصوصی امین اسلم کی جانب سےمدراینڈچائلڈ ہسپتال کےمنصوبےکواپنی طرف منسوب کرنے پر صوبائی وزیریاوربخاری سیخ پاہوگئے۔

صرف یہی نہیں بلکہ گیس پریشرمیں کمی دورکرنےکےلئے نئی گیس پائپ لائن منصوبہ بھی تنازع کی شکل اختیارکرگیا۔

ضلعی چیئرپرسن ایمان طاہراپنے والدایم این اے کےدفاع میں میدان میں آگئیں ،ان کا کہنا ہےکہ گیس پائپ لائن منصوبہ میجرطاہرصادق کاہے۔

Advertisement

ایمان طاہر کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے مدراینڈچائلڈ ہسپتال میں کسی وزیرکانام نہیں لیا، مخالفین اپناغصہ کہیں اورنکالیں میجرطاہرکی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

انہوں نے کہاکہ مخالفین کا صرف دوسروں کےمنصوبوں پراپنےنام کی تختیاں لگاناکام ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیریاوربخاری نے معاون خصوصی اورایم این اےکو کھری کھری سنادیں۔

یاوربخاری کا کہنا ہےکہ مدراینڈچائلڈ ہسپتال اورگیس پائپ لائن منصوبہ صرف میراہے ، میں کسی کو اپنےمنصوبےکاکریڈیٹ لینےنہیں دوں گا۔

صوبائی وزیربیت المال کا کہنا ہےکہ میجرطاہرنے ایک ٹکےکاکام نہیں کروایا۔

صوبائی وزیریاوربخاری نے کہاکہ ممبران اپنی ہمت دکھائیں عملی کام کریں،دوسرےکےکام کا کریڈیٹ نہ لیں۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق آپس کی لڑائی سے پی ٹی آئی میجرگروپ ،امین اسلم گروپ اوربخاری گروپ میں تقسیم ہو گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Next Article
Exit mobile version