Advertisement

کلبھوشن یادیو کے حق میں قانون سازی کی مخالفت میں قرارداد اسمبلی میں جمع

نومنتخب گورنر پنجاب نے 8 رکنی کابینہ سے حلف لے لیا https://pakistan.bolnews.com/urdu/latest/2022/05/346829/

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حق میں قانون سازی کو مسترد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کر دی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

قرار داد کے متن میں درج ہےکہ یہ ایوان بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حق میں پارلیمنٹ سے بل پاس کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

متن میں کہاگیا کہ عالمی عدالت کے کہنے پر بھارتی جاسوس کے لئے قانون سازی کی جارہی ہے، کلبھوشن یادیو ہزاروں پاکستانیوں کے قتل کا خود اعتراف کرچکا ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق ہمارے بچوں کے قاتل کو اس طرح ریلیف دینا شہداء کے خون سے غداری ہے، یہ ایوان بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حق میں پاس کیے بل کو مسترد کرتا ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آج کلبھوشن کو این آر او دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ایبسولیوٹلی ناٹ کہنے والے وزیراعظم نے آج کلبھوشن کو این آر او دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ملک کی معاشی خودمختاری اغیار کے قدموں میں رکھ دی۔

Advertisement

مشیر برائے پارلیمانی اموربابر اعوان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کی تعمیل کےتحت کلبھوشن بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا گیا۔

کلبھوشن یادیو کو عالمی عدالت انصاف نظرثانی غور مکرر بل 2021ء بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔

الیکشن ایکٹ دوسرا ترمیمی بل بھی منظوری کے لیے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے ایوان میں پیش کیاگیا۔

پارلیمنٹ نے حکومت کا انتخابی ترمیمی بل 2021 منظور کر لیا۔

اس کے ساتھ ساتھ سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹنگ کا حق اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا بل بھی پاس کر لیا گیا۔

Advertisement

 بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو عالمی عدالت انصاف نظرثانی غور مکرر بل 2021 بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔

حکومتی بل منظور ہونے پر ایوان میں “کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان ” کے نعرے لگائے گئے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے ایوان میں ڈویژن کروانے کا مطالبہ کیا گیا۔

دوسری جانب حکومتی بل پاس ہونے پر وزیراعظم عمران خان سمیت حکومتی ارکان پارلیمنٹ نے ڈیسک بجا کر خوشی کا اظہار کیا جبکہ حکومتی بل منظور ہونے پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version