Advertisement

اب آریا پار آپ نہیں ہم کریں گے، فضل الرحمان کا نوازشریف کو پیغام

نواز شریف،فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی سخت شرائط نے پی ڈی ایم کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا۔

بول نیوز کو ذرائع نے بتایا پاکستان ڈیموکریٹک کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے اپنی شرائط پیش کردیں جس کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کی کڑی شرائط پر پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کیلئے رابطے تیزکردیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے قائد ن لیگ نواز شریف کو پیغام میں کہا ہے کہ اب مزید دو رخی پالیسی بدلنا ہوگی۔ اب آر یا پار آپ نہیں ہم کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو اپنے پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ ن کو آئندہ سال مارچ کے اختتام سے قبل اسمبلیوں سے مستعفی ہونا ہوگا جبکہ ملک میں ہونے والے ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کا بھی مسلم لیگ ن سمیت پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کو حصہ نہیں لینا چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی شرائط پرن لیگ سے 6 دسمبر تک جواب مانگ لیا ہے جبکہ پی ڈی ایم کی چھوٹی جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کی مکمل حمایت کی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب مولانا فض الرحمن کی کڑی شرائط پر ن لیگ کے سینئررہنماﺅں نے مؤقف اختیا رکیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا تو ن لیگ پنجاب سے فارغ ہو جائے گی۔ پنجاب میں تحریک انصاف ہی کے لوگ بلدیاتی اداروں میں بیٹھے ہوں گے۔ ہمیں کسی صورت ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہریار چشتی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کے رکن منتخب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
Next Article
Exit mobile version