Advertisement

قوم منتظر ہے بھٹو ریفرنس کی سپریم کورٹ میں کب سماعت ہوگی، سینیٹر پلوشہ خان

مرکزی رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ قوم منتظر ہے بھٹو ریفرنس کی سپریم کورٹ میں کب سماعت ہوگی۔

پلوشہ خان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بھٹو ریفرنس 10 سال سے سماعت کا منتظر ہے، قوم منتظر ہے بھٹو ریفرنس کی سپریم کورٹ میں کب سماعت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو پھانسی کی سزا سنانے والے جج کا بیان رکارڈ پر ہے، جسٹس ریٹائرڈ نسیم حسن شاہ نے ٹی وی پر اعتراف کیا کہ بھٹو کو سزا غلطی تھی۔

انہوں نے کہا کہ قوم پوچھتی ہی رہے گی کہ بھٹوز سے انصاف میں رکاوٹ کیا ہے؟ پوری قوم شہید ذوالفقارعلی بھٹو سے انصاف کی منتظر ہے، سپریم کورٹ کو درخواست کرتے ہیں کہ بھٹو ریفرنس کی جلد سماعت کی جائے۔

سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو بھی سزا نہیں ہوئی، انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔

Advertisement

مرکزی رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت آج بھی اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے عدالتوں میں پیش ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 17 ملزمان گرفتار
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ریپ اسکینڈل، پولیس کی تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات
سندھ میں سیلاب؛ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی تیاریاں مکمل
کراچی: شادی کے دن نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ، اغوا کا شبہ
پتوکی:چار اوباش نوجوانوں کی بارہ سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی
ڈی جی آئی ایس پی آر کا فاسٹ یونیورسٹی کا دورہ، طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست
Advertisement
Next Article
Exit mobile version