یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی آٹومیشن پروگرام کا افتتاح وزیراعظم کریں گے، خسرو بختیار

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی آٹومیشن پروگرام کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔
خسرو بختیار نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی آٹومیشن کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ایم ڈی طحہ عزیز نے وفاقی وزیر کو آٹومیشن پر بریفنگ دی۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ ملک بھر اب تک 2 ہزار 3 سو پی او ایس لگائے جا چکے ہیں، باقی پی او ایس انسٹال کرنے کا کام جاری ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ کمپنی کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ڈیٹا سینٹر کی ٹیسٹنگ جاری ہے، اگلے ہفتے اسلام آباد ریجن میں یوٹیلیٹی اسٹورز کو ڈیجیٹل آٹومیشن پر رواں کر دیا جائے گا۔
خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی ڈیجیٹلائزیشن پروگرام کو جلد مکمل کر لیا جائے گا، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی آٹومیشن پروگرام کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے مزید کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی آٹومیشن سے اشیاء ضروریہ کی احساس پروگرام کے تحت فراہمی آسان ہوگی، آٹومیشن سسٹم کے ذریعے احساس پروگرام سبسڈی کی رئیل ٹائم نگرانی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

