Advertisement

پی ڈی ایم آئین کی بالادستی چاہتی ہے ، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان کیخلاف ایل این جی ریفرنس مزید چلے گا یا نہیں فیصلہ محفوظ

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم آئین کی بالادستی چاہتی ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاجی مظاہرے کا واحد مقصد یہ ہے کہ عوام کے بغیر ووٹوں سے آئی حکومت کو ہٹانا ، جس نے عوام کو تکلیف میں مبتلا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم آئین کی بالادستی کی بات کرتی ہے ، پی ڈی ایم اقتدار میں حصے کی بات نہیں کرتی ، احتجاجی مظاہرے میں ایوانوں میں موجود آٹھ جماعتوں کے نمائندے موجود ہیں ، تمام جماعتیں متفق ہیں کہ تمام ادارے آئین کے مطابق کام کریں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے ، عوام اس نظام کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہے ، 2018 میں الیکشن چوری کیا گیا ، عوام کی رائے کا احترام نہیں کیا گیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکمران مہنگائی کی بات نہیں کرتے ، مہنگائی سے ہر شخص پریشان ہے ، مہنگائی کی وجہ 2018 کے الیکشن کی چوری ہے ، وزیر اعظم کہتے ہیں کہ دنیا بھر میں مہنگائی بڑھی ہے ، وزیر اعظم صاحب ہم لندن میں نہیں پاکستان میں رہتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یہ بتائیں 30 روپے کا آٹا 80 روپے میں کیوں فروخت ہورہا ہے ، عوام مہنگائی بے روزگاری سے پریشان ہے ، تمام مسائل کا واحد حل فوری شفاف انتخابات ہیں ، پچاس روپے کی چینی 150 روپے میں فروخت کیوں ہو رہی ہے؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version