Advertisement

بالی ووڈ اداکارہ نے ڈگری ملنے پر ملالہ کو کیا کہا؟

بالی ووڈ کی نامور خوبرو اداکارہ اور ماڈل دیا مرزا نے نوبل انعام یافتہ انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ملالہ یوسفزئی کو آکسفورڈ کی ڈگری ملنے پر مبا رکباد دی ہے۔

اداکارہ دیا مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پُرجوش انداز میں ملالہ یوسفزئی کو ڈگری ملنے کی مبارکباد دی۔

واضح رہےکہ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرلی ہے۔

Advertisement

ملالہ یوسفزئی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی گریجویشن کی تصاویر پوسٹ کیں جن میں انہیں اپنے شوہر، والدین اور دوستوں کے ساتھ خوشی مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Advertisement

ملالہ یوسفزئی نے آکسفورڈ یو نیورسٹی سے فلسفہ، سیاسیات اور معاشیات میں گریجویشن کیا ہے۔ گریجویشن کی تقریب کا انعقاد مئی 2020 میں ہونا تھا لیکن کورونا وبا کی وجہ سے یہ تقریب لگ بھگ ڈیڑھ سال بعد منعقد کی گئی۔

ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاالدین یوسف زئی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ ہمارے لیے خوشی اور شکر ادا کرنے کا موقع ہے۔

واضح رہے کہ طالبان کے حملے میں ملالہ یوسف زئی شدید زخمی ہوگئی تھیں ، انہیں علاج کے لیے برطانیہ منتقل کیا گیا جہاں سے انہوں نے اپنی تعلیم مکمل کی، چند روز قبل وہ برطانیہ ہی میں رشتہ ازدواج سے بھی منسلک ہوئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version