Advertisement

تاجر برادری ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

 اسد قیصر سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد شکیل منیر نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال، تاجر برادری اور صنعت کاروں کو در پیش مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ تاجر برادری ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، تاجروں کو در پیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، تاجر اور صنعت کار برادری ملک کی اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

اسد قیصر نے کہا کہ افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں اور دیگر ہمسایہ ممالک کے مابین تجارت کا فروع خطہ کی خوشحالی کے کیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، قومی اسمبلی میں پاک افغان پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی دونوں ممالک میں تجارت کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقائی تجارت میں اضافے کے لیے ان ممالک کے متعلقہ ایوان ہائے صنعت و تجارت میں رابطوں میں اضافہ ضروری ہے، پاکستان اور افعانستان میں تجارت کے فروغ کے لیے دونوں ممالک اور سرمایہ کاروں کی مشترکہ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے۔

Advertisement

ملاقات میں صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس محمد شکیل منیر نے اسپیکر قومی اسمبلی کو تاجر برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام ضروری ہے، حکومت نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لیے اقدامات اٹھائے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیاں قابلِ ستائش ہیں، صدر چیمبر آف کامرس نے اسپیکر قومی اسمبلی کو ایوان ہائے صنعت و تجارت اسلام آباد کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد شکیل منیر نے پاک افغان تجارت میں اضافے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے کردار کو سراہا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس کو تاجر برادری کو در پیش مسائل کے حل کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دبانی کروائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version